نئی دہلی، 25؍ فروری (ایس او نیوز؍یواین آئی) خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں -قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.83 ؍اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے - گذشتہ روز ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا-آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں - گذشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل تقریباً مستحکم رہا- امریکی تیل کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد خام تیل پر دباؤ رہا، حالانکہ لندن برینٹ کروڈ اب بھی 65 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے -